Independence Day Stories – Jung e Azadi Epi 3
روزینہ کا چہرہ آنسوؤں سے بھیگ گیا۔ اسے سمجھ تو نہیں آ رہا تھا، اور آنسو خودبخود جاری ہوتے گۓ۔ ابھی تو اس نے باغ بھی جانا تھا، اور اسے بھوک بھی لگی تھی۔ اس کے پاس تو میٹھی ٹکیاں بھی نہیں تھی۔ اب وہ کیا کرے گی۔ عبد الصبور نے سب کو سمجھایا کہ چادر سے منہ ڈھک لیں تاکہ کوئی پہچان نہ سکے۔ کوئی پوچھے تو کہ دیں کہ عزیز کی شادی میں جا رہے ہیں۔